پشتو سپر سٹار جہانگیر جانی کی پاک آرمی اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل

پشاور:پشتو سپر سٹار جہانگیر جانی کی پاک آرمی اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہوتے ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پشتواداکار جہانگیر خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پشتون قوم کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس سے محبت کیا کریں کیونکہ ملکی دفاع میں پاک آرمی اور خیبر پختونخوا پولیس کا اہم کردار ہم سب کے لیے باعث ِ فخر ہے، اس کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ ہم ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولیں گے، وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کی وجہ سے ہمارے پیارے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔

https://twitter.com/NomanSarwarr/status/1309220261812678656?s=19

ایک صارف نعمان سرور نے لکھا ہے کہ منظور پشتین کو جہانگیر خان کا جواب۔

ولی خان نے لکھا ہے کہ پشتو فلم سٹار نے بھی واضح کردیا کہ پشتون پشتین نہیں۔ پختونوں نے ہمیشہ پاکستان کے خاطر اپنے جانوں کی نذرانے پیش کیے ہیں اور آگے بھی کرتیں رہیں گے۔

https://twitter.com/AishalKhann/status/1309185815977824256?s=20

ایشال خان کا پیغام تھا کہ یہ ہے اصل پختونوں کی پہچان۔ویڈیو کے آخر میں جہانگیر خان نے پاک فوج اور پولیس زندہ باد،پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔